منصوبہ بندی کے تحت کراچی کا اختیار ایم کیو ایم کو دیا گیا ہے، آفاق احمد
کراچی (سٹاف رپورٹر ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج قبول نہیں لیکن فرشتوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں کیونکہ اسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا ہے۔ایک منصوبے تحت الطاف حسین کو پورے شہر کا مینڈیٹ دیا گیا ہے۔معلوم نہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کس طرح معاملات طے ہوئے ۔معلوم نہیں کہ اب شہر کے لوگوں کا مستقبل کیا ہوگا۔اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر میرے پورے علاقے میں پولیس اور رینجرز موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں پر آسانی کے ساتھ دھاندلی کی گئی۔ہماری شکایت کے باوجود رینجرز نظر نہیں آئی۔