مسلم لیگ (ق) عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھے گی،چودھر ی برادران

مسلم لیگ (ق) عوام کی فلاح و بہبود کا مشن جاری رکھے گی،چودھر ی برادران

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نے ضلع بہاولپور میں کل 25نشستیں حاصل کی ہیں جن میں 11 یونین کونسل کے چیئرمین بھی ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی یزمان میں 8 اور حاصل پور میں 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ نے پارٹی کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور اپنی جانب سے جیتنے والے امیدواروں اور ووٹروں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نہ صرف ن لیگ کے امیدواروں بلکہ حکومت، انتظامیہ اور پولیس کو شکست دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود اس کا مشن ہے اور وہ اسے ہمیشہ جاری رکھے گی۔

مزید : صفحہ آخر