بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقاد ، گورنر سندھ کی رینجرز و پولیس کو مبارکباد

بلدیاتی انتخابات کا پرامن انعقاد ، گورنر سندھ کی رینجرز و پولیس کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کے حوالے سے میڈیا سمیت دیگر حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا جبکہ بلدیاتی انتخابات کے تمام مرحلوں میں جس طرح امن وامان اور سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے، اس پر پاک فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قابل ذکر واقعے کے بغیر پرامن ماحول میں انتخاب کو تکمیل تک پہنچانے میں الیکشن کمیشن بھی تعریف کی مستحق ہے۔

مزید : صفحہ آخر