22سو کمپنیوں کو انرول کرنا حکومت کے خلاف سازش تو نہیں ؟سینئر حج آرگنائزرکا تحقیقات کروانے کا مطالبہ

22سو کمپنیوں کو انرول کرنا حکومت کے خلاف سازش تو نہیں ؟سینئر حج آرگنائزرکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج کوٹہ موجود نہیں تھا تو حج کوٹہ کے لیے ملک بھر سے اخبارات میں اشتہارات دے کر 22سو کمپنیوں کو انرول کرنا حکومت کے خلاف سازش تو نہیں کیونکہ حج کوٹہ کے حصول کی دوڑ میں شامل بیشتر افراد وہی ہیں جن کی وجہ سے گزشتہ حکومت سے وفاقی وزیر ،ڈی جی حج،جوائنٹ سیکرٹری حج کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے تھے اور جیل جانا پڑا تھا ،سینئر حج آرگنائزر نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا ہے 2012ء سے حج کوٹہ حرم کی تعمیر کی وجہ سے سعودی حکومت نے 20فیصد کم رکھا تھا پوری دنیا اس بات سے آگاہ ہے 2013ء میں حج کوٹہ کم تھا 2014ء میں کم تھا اس کے باوجود حج کوٹہ کس کس کو چاہئے کی اخبارات میں اشتہار دے کر درخواستیں لینا اور بغیر کسی کرائی ٹیریا کے انہیں راتوں رات انرولمنٹ نمبر جاری کر دینا سمجھ سے بالا تر ہے کیا حج کوٹہ مافیا گزشتہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت کو بھی بدنام کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے موجودہ حکومت اس وقت تک کوئی کرپشن کا سکینڈل اب تک سامنے نہیں لایا وزیر اعظم کو فوری تحقیقات کروانا چائیے ۔

مزید :

صفحہ آخر -