ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے پاک افغان کشیدگی کم ہو گی، رچرڈ اولسن

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے پاک افغان کشیدگی کم ہو گی، رچرڈ اولسن

کابل/ واشنگٹن(آئی این پی)پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے نئے خصوصی نمائندے رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ بدھ کو اسلام آباد میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے اور دہشتگردی کامل کرمقابلہ کرنے کیلئے ایک بہترین موقع ہے ، خطے میں استحکام بہت ضروری ہے اس کیلئے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقے میں امن و سلامتی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی ایک بڑی مثال ہے۔افغان میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں رچرڈ اولسن کا کہنا تھاکہ ہم طویل عرصے سے افغان قیادت اور افغان مصالحتی عمل کی حمایت کی ہے اور صدر اشرف غنی کے تعلقات کی بہتری اور افغانستان میں امن اور مفاہمت کی حمایت کیلئے پاکستان کے ساتھ رابطوں کو سراہا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس تعلقات کی بہتری اور دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم ہے ۔ انکا کہنا تھاکہ خطے میں استحکام ضروری ہے جس کے لئے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس علاقے میں امن سلامتی اور اقتصادی ترقی کیلئے کوششوں کی ایک مثال ہے ۔انکا کہنا تھاکہ ہم سمجھتے ہیں کہعلاقائی تعاون خاص طور پر افغانستان میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں کیلئے اہم کردار ادا کرنے کا یہ افغانستان کیلئے ایک بہترین موقع ہے۔امریکہ افغان سیکورٹی فورسز کی حمایت اور انکی استعداد کار میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔

مزید : صفحہ آخر