بغیر بازوؤں کی خاتون نے طیارہ اڑا کر عزم و ہمت کی مثال قائم کردی

بغیر بازوؤں کی خاتون نے طیارہ اڑا کر عزم و ہمت کی مثال قائم کردی
بغیر بازوؤں کی خاتون نے طیارہ اڑا کر عزم و ہمت کی مثال قائم کردی

  

ایری زونا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایری زونا کی خاتون نے جس نے پیدائش سے ہی اپنے ہاتھ کی محرومی کو اپنے عزم اور ارادوں کے راستے میں حائل نہیں ہونے دیا اور بغیر ہاتھوں کے طیارہ فضا میں بلند کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔پیدائشی طور پر بازوؤں سے محروم ایریزونا کی جسیکا نامی نوجوان خاتون کو اپنے بچپن سے ہی دیگر معذور بچوں کی طرح کئی مسائل کا سامنا تھا اور لوگ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ یہ کوئی ایسا کارنامہ انجام دے سکیں گی ۔ جسیکا صرف 14 سال کی عمر میں بلیک بیلٹ حاصل کرکے اپنا نام گینز بک آف ورلڈ میں درج کروالیا۔

مزید : صفحہ آخر