ڈسکہ:بیلٹ پیپر اٹھاکر لیجانے پر امیدوار سمیت 4افراد کیخلاف مقدمات

ڈسکہ:بیلٹ پیپر اٹھاکر لیجانے پر امیدوار سمیت 4افراد کیخلاف مقدمات

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)پولنگ کے دوران امیدوار چیئرمین یونین کونسل سرانوالی کے حمایتی پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپر سے بھرا بیلٹ بکس اٹھا کرلے گئے امیدوار سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج پولیس رپورٹ کے مطابق ڈسکہ کے علاقہ سرانوالی میں دوران پولنگ امیدوار برائے چیئرمین محمود الرحمن کے حمایتی شاہد محمود ،ندیم اقبال ،اعجاز وغیرہ گورنمنٹ پر ائمری سکول میانوالی بنگلہ سے بیلٹ پیپر سے بھرا بیلٹ بکس جس میں تقریبا 354ووٹ ڈالے گئے تھے اٹھا کر لے گئے تھانہ ستراہ پولیس نے امیدوار محمود الرحمن سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی