کھڈیاں خاص:پولیس کا چھاپہ،غیر قانوی عارضی کرائے دارگرفتار

کھڈیاں خاص:پولیس کا چھاپہ،غیر قانوی عارضی کرائے دارگرفتار

کھڈیاں خاص(نمائندہ خصوصی)کھڈیاں پولیس کاحساس اداروں اورخفیہ ایجنسیوں کاسرچ آپریشن۔غیرقانونی عارضی کرایہ داربلوچستان ضلع زوب کے رہائشی عطاء گل خاں ،اورناصرخاں پٹھان گرفتار۔مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج۔گزشتہ روزایس ایچ اوتھانہ کھڈیاں چوہدری محمداشرف انسپکٹرکی نگرانی میں ملک کے حساس اداروں اورخفیہ ایجنسوں کے اہلکاروں نے قصبہ کھڈیاں بستی ترکھاناوالی ،ہمت پورہ،صدیقیہ کالونی،شکیل ٹاؤن ،اوربستی گروتھڑا،بیرون چونیاں گیٹ میں سرچ آپریشن کیا۔اس دوران مقامی تھانہ میں اطلاع دئیے بغیرغیرقانونی طورپرعارضی کرایہ دارصافی ضلع زوب بلوچستان کے رہائشی عطاء گل خاں پٹھان اورناصرخاں پٹھان کوگرفتارکرکے زیردفعہ 11انفارمیشن عارضی رہائش آرڈیننس2015 ء کے مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ پولیس نے خورشیدپارک شاہدرہ لاہور کے رہائشی اطہررشیدخاں سے ناجائزاسلحہ کلاشنکوف معہ گولیاں،ملزم محمداشرف سے پسٹل 30 بورمعہ گولیاں برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

مزید : علاقائی