کاہنہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا

کاہنہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑگیا

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیاتفصیلات کے مطابق کاہنہ فیروز پور روڈ پانچ نمبر سٹاپ کے نزدیک گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے نوجوان امجد کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جسکو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل؛ کروا دیا گیا جہاں وہ آٹھ روز موت وحیات کی کشمکش کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا کاہنہ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے نعش پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ۔

مزید : علاقائی