جڑانوالہ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قومی رضا کار زخمی

جڑانوالہ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قومی رضا کار زخمی

جڑانوالہ (تحصیل رپورٹر)موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قومی رضا کار زخمی۔ بتایا گیا ہے کہ محمد عمر تھانہ بلوچنی میں قومی رضا کار کی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوا ر ہو کر تھانہ کی جانب آرہا تھا کہ راستہ میں اڈاجوہل بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سواروں سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا۔ تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی