ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا

ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا

جھنگ (نمائندہ خصوصی) فخر امام نے مبینہ طور پرنامعلوم وجوہات کی بناء پر بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرہ روڈ ، گوجرہ پھاٹک کے قریبی علاقہ میں شوہر نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر 28سالہ بیوی سونیا اور 11 سالہ بیٹے محمد حسین علی کومبینہ طور پربذریعہ فائر پسٹل قتل کردیا۔قتل کرنے کے بعد فخر امام موقع سے فرار ہو گیا اور اپنے بھائی کو بذریعہ فون اطلاع دی کہ میں نے تمہاری بھابھی اور بھتیجے کو قتل کر دیا ہے۔واقع کی اطلاع ملنے پر جب مقتول کا بھائی اس کے گھر پہنچا توبھابھی سونیا اور بھتیجے محمد حسین علی کو خون میں لت پت مردہ پایا۔قتل کی خبر سن کر علاقہ میں کہرام برپا ہو گیا۔ ہر آنکھ اشکبار دیکھائی دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

مزید : علاقائی