شاہدرہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ماموں بھانجہ جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار

شاہدرہ تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے ماموں بھانجہ جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار

لاہور(وقائع نگار) شاہدرہ میں تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹائروں تلے کچل دیا جس کی وجہ سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے دونوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق بیگم کوٹ کے رہائشی محمد اقبال اپنے بھانجے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری اور ٹائروں تلے کچل دیا ۔دونوں ماموں بھانجا ٹکر کی وجہ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا کے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی