بحریہ کے فلاحی مرکز گوادر میں تین روزہ میڈیکل کیمپ

بحریہ کے فلاحی مرکز گوادر میں تین روزہ میڈیکل کیمپ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان نیوی کی جانب سے بحریہ کے فلاحی مرکز گوادر میں تین روزہ میڈیکل کیمپ قائم کیا گیاجس کا مقصد ساحلی علاقوں میں رہنے والے غریب لو گوں کی مدد اور ان کی محرومیوں کا احساس کرتے ہوئے لگایا گیا۔میڈیکل ٹیم میں گائنکالجسٹ , اآنکھ، کان، ناک، جلد ، سرجیکل ، میڈیکل اور بچوں کے ماہرین کو طبی عملے کے ہمراہ تعینات کیا گیا۔ بحریہ کے طبی عملے نے مریضوں کو تمام شعبہ جات میں ماہرانہ علاج فراہم کیا۔ مرض کی بہتر تشخیص کے لیے پاک بحریہ کی جانب سے ایک لیب بھی قائم کی گئی جس میں خون ، ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔ قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں مفت ادویات اور معالجے کے ساتھ ساتھ چھوٹے درجے کے آپریشنز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔مقامی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے علاوہ پاک بحریہ کے قائم کردہ میڈیکل کیمپ کے مقاصد میں تھر کے لوگوں میں عام بیماریوں کی وجوہات اور ان کی روک تھام کے حوالے سے آگہی بیدار کرنا،صحت عامہ،بچوں کی صحت کی حفاظت،جسمانی صفائی اور اپنے ارد گرد کے ماحول کی صفائی کے متعلق شعور بیدار کرنا بھی شامل ہیں۔۔ بچوں کے طبی معائنہ کے ساتھ اساتذہ اور والدین کو حفظان صحت کے اصولوں کے حوالے سے اآگہی دی گئی۔ سول اور فوجی قیادت نے اس میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کی جانب سے لگائی گئی طبی سہولت کا جائزہ لیا۔ پاک بحریہ ساحلی علاقوں میں رہنے والی عوام کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے مسائل کے حل کا عزم رکھتی ہے۔

مزید : علاقائی