پاکستان کو امریکہ کیساتھ سول جوہری تعاون کیلئے امتحان سے گزرنا ہوگا ۔امریکی عہدیدار

پاکستان کو امریکہ کیساتھ سول جوہری تعاون کیلئے امتحان سے گزرنا ہوگا ۔امریکی ...

واشنگٹن (آئی این پی )ٹیکساس سے امریکی ری پبلکن کے رکن پارلیمنٹ نے امریکہ کی پاکستان سے متعلق پالیسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اوباما انتظامیہ کے پاکستان کو مالی امداد فراہم کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے ،امریکی قانون سا ز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلےئر ڈیل کیلئے بہت زیادہ جانچ پڑتال کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کے دہشتگرد گروپوں کے ساتھ قریبی روابط اور حساس جوہری ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ کی طویل تاریخ رہی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگردی ، عدم پھیلاؤاور تجارت کے حوالے سے خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چےئرمین کانگریس مین ٹیڈپوئے کا کہنا تھاکہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ سول جوہری تعاون کیلئے سخت امتحان سے گزرنا ہوگا ۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کے حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے ساتھ تعلقات ہیں یہ دہشتگرد گروپ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

ٹیڈپوئے

مزید : علاقائی