کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ میرے لئے غیر متوقع نہیں،منظور وٹو

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ میرے لئے غیر متوقع نہیں،منظور وٹو

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا نتیجہ میرے لئے غیر متوقع نہیں ۔ایم کیو ایم ملکی سیاست کا مسلمہ فیکٹر ہے۔پیپلز پارٹی نے تیسرے مرحلے میں98سیٹیں جیتیں۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن تو کروا دئے لیکن وہ انہیں اختیارات دینے پر آمادہ نہیں ۔یہ اختیارات تو جیتنے والوں کو جدو جہد سے لینا ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میاں منظور وٹو نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کو بڑی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔کراچی کے الیکشن میں ایم کیو ایم نے جتینا تھا یا پیپلز پارٹی نے۔پیپلز پارٹی وہاں دوسرے نمبر پر رہی۔انہوں نے کہا کہ اس بات سے کسی کو کوئی انکار نہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ ملکی سیاست کا ایک مسلم فیکٹر ہے۔ پرویز مشرف کے دور میں جو بلدیاتی ادارے بنے تھے اس میں ضلع ناظم ،تحصیل نام اور یونین کونسل کے ناظم با اختیار تھے۔یہاں تک کہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر ضلعی ناظم کا سیکرٹری تھا۔لیکن ن لیگ کی حکومت نے موجودہ بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی کے نیچے لگا دیا۔

منظور وٹو

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر