بنوں ،مختلف واقعات میں خاتون سمیت 10 افراد زخمی
بنوں(نمائندہ پاکستان)تھانہ ڈومیل کی حدود میں لڑائی اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت چار اٖفراد زخمی الگ الگ مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیل کی حدود میں لین دین کے تنازعے پر مبینہ ملزمان نعیم گل، دلبرک، افعانستان و دیگر نے شیرعلی ،جھانگیر اور ظریف پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیئے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہُوئے بتایا کہ میں، جھانگیر اور ظریف ٹریکٹر آڈا ڈومیل میں موجودتھے کہ نعیم گل ،دلبرک اورافعانستان نے ساتھیوں سمیت آکر ہم پر ڈانڈو،چاقو اور خنجر سے حملہ کر کے میں جھانگیر اور ظریف کو زخمی ہوگئے پولیس نے دوملزمان نعیم گل اور افعانستان کو موقع پر گرفتار کرلیا۔اُدھر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو شدید زخمی کردیا تھانہ ڈومیل پولیس کو اطلاع ملی کہ دودی خیل پل کے ساتھ ایک خاتون زخمی حالات میں پڑی ہے جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گیا زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے خلفیہ گلنواز ہسپتال کو منتقل کردیا جبکہ تھانہ ڈومیل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفیش شروع کردی۔