گوجرانوالہ بجلی چوری پر قابو پایوالی 105 سے زائد سپیشل ٹیمیں ناکام اوور بلنگ میں اضافہ

گوجرانوالہ بجلی چوری پر قابو پایوالی 105 سے زائد سپیشل ٹیمیں ناکام اوور بلنگ ...

 گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ ریجن میں سرکاری گروہوں کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں کی بجلی چوری پرقابو پانے کیلئے 105سے زائد آپریشنل چھاپہ مارٹیمیں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں اوربیسیوں سب ڈویژنوں میں لائن لاسز خطرناک حدتک بڑھ گئے ہیں جسے پورا کرنے کیلئے اووربلنگ کا سلسلہ بڑے تواتر سے جاری ہے جبکہ محکمے کے درجنوں افسران نے اعلی حکام کی ہدایات کی روشنی میں ہرماہ ہونے والی بڑی اووربلنگ کرنے سے بغاوت کی دھمکی دیدی ہے۔ نقصانات کے ازالہ کی ہدایت پرگیپکو کے بااختیار افسران نے اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پرسوسے زائد چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے کر انہیں ڈے اینڈ نائٹ کریک ڈاؤن کے خصوصی اختیارات تفویض کیے مگر سرکاری ملازمین اوربجلی چوروں کے منظم نیٹ ورک اورطاقت سے ان ٹیموں کوخاطرخواہ کامیابیاں نہیں مل سکیں اورروٹین کے مطابق معمولی نوعیت کے چوروں کوپکڑ کراس کی تشہیر کردی جاتی ہے ۔سرکل آفیسرتک تمام متعلقہ افسران چھوٹے اورماتحت ملازمین سے من مرضی کی ریڈنگ لسٹیں ‘ریڈنگ پیج اورلائن لاسز کے فگر لے کر یہی فرضی اوربوگس ریکارڈ اعلیٰ افسران کوبھجوایا جاتا ہے۔ ریجن میں اتنے بڑے پیمانہ پربجلی چوری کادھندہ متعدد سالوں سے جاری ہے۔کرپٹ عناصر رشوت کی جائیدادیں اوربلیک منی سے وائٹ منی کرنے کیلئے بہت سے فرضی اورمنہ بولے رشتہ داروں کے فرضی کاموں کے سہارے اورہنڈی وحوالہ کے ذریعے بیرون ممالک سے زرمبادلہ کی صورت میں بھاری رقوم کے تبادلے کرواتے رہتے ہیں ۔ اعلیٰ حکام کے شدید دباؤسے تنگ ریجن کے درجنوں افسران نے باقاعدہ ایک میٹنگ میں کرائے جانے والی کروڑوں کی اوورریڈنگ اوربلنگ سے بغاوت کاحتمی فیصلہ کیا ہے اورآئندہ چندروزمیں ان کی جانب سے حکام کواس کے بارے میں بھاری تعداد کے افسران سے دستخط شدہ لیٹر بھی بھجوائے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں تاہم گیپکو کے بعض ملازمین کاکہنا ہے کہ اگروہ اوریجنل ریڈنگ کریں گے تو صرف ایک ماہ میں گیپکوکنگ کا تاج اڑکرغائب ہوجائے گا اورلائن لاسز کومحض دکھاوے کیلئے بھی کنٹرول کرنا اختیار سے باہرہوگا۔

گیپکو ملازمین

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر