بلدیاتی انتخابات کے موقو پر ریلیاں کیوں نکالیں ؟الیکشن کمیشن ،شیری رحمان ،فاروق ستار کو نوٹس

بلدیاتی انتخابات کے موقو پر ریلیاں کیوں نکالیں ؟الیکشن کمیشن ،شیری رحمان ...

اسلام آباد(اے این این )بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان اور ایم کیو ایم کے فاروق ستار کو نوٹس جاری کردیا ہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی نوٹس جاری کیا جارہاہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق شیری رحمان اور ڈاکٹرفاروق ستار کو بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ریلیاں نکالنے پر نوٹس جاری کیا گیا، الیکشن کمیشن نے دونوں رہنماؤں سے 7روز کے اندر وضاحت طلب کی ہے ۔ دونوں رہنماؤں کو نوٹسز الیکشن سے قبل جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی نوٹس جاری کیا جارہاہے اور ان رہنماؤں سے بھی وضاحت طلب کی جائے گی۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کو شوکاز نوٹس لیاقت آباد میں 26 نومبر کو ریلی نکالنے پر جاری کیا گیا۔پیپلز پارٹی کی سنینٹر شہری رحمن کوشوکاز نو29 نومبر کی ریلی نکالنے پر جاری ہوا۔

مزید : کراچی صفحہ اول