وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاک فضائیہ کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں امن و امان کی حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ، چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے وزیراعظم کو کراچی میں آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی آپریشن کو مزید تیز کرنے کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی وزیر اعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول