جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین ودیگر نمائندوں کی ادارہ نورحق آمد

جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمین ودیگر نمائندوں کی ادارہ نورحق آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرین ٹاؤن یوسی 12ڈسٹرکٹ کورنگی سے منتخب چیئرمین چوہدری اسد گجر ،وائس چیئرمین خالد محمود کی قیادت میں نومنتخب عہدیداران نے آج ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور اپنی حمایت پر اظہار تشکر کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی اور علاقے کے عوام نے ہم پر جس اعتماد کا اظہا رکیا ہے ہم اس میں پورا اتریں گے اور علاقے کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن نے منتخب نمائندوں کو مٹھائی کھلائی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ علاقے کے عوا م کی دیانت وامانت کے احساس کے ساتھ خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی نے جب بھی جماعت اسلامی اور اس کے نمائندوں کو خدمت کا موقع دیا ہے تو انہوں نے اس شہر کی تعمیر ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔اس موقع پر چاروں وارڈز کے منتخب کونسلرز احسن ورک ،محمد امجد ،عدیل آرائیں ،زبیر بھٹی اور جماعت اسلامی کے سکریٹری عبد الوہاب ،نائب امراء ڈاکٹر واسع شاکر ،برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز،ضلعی امراء یونس بارائی،محمد اسلام ،عبد الواحد شیخ اور شاہ فیصل زون کے امیر محمد اشرف بھی موجود تھے ۔