رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے، خورشید شاہ

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے، خورشید شاہ

ہالہ(اسٹاف رپورٹر )قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید احمدشاہ نے کہاہے کہ رینجرز کا کوئی اختیار نہیں ، بلکہ اختیارات قانون کے ہیں۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا فیصلہ وزیراعلی سندھ کریں گے۔ میاں نواز شریف مودی ملاقات اگر ملک کے لیئے بہتر نتائج دیتی ہے تواس سے ملک کی بہتری ہوگی۔ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں پنجاب میں تیسری پوزیشن جبکہ کراچی میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جو کہ ہماری فتح ہے۔ سیدخورشیدشاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ہماری پارٹی نے معصوم اور مظلوم بنادیا جس کی وجہ سے وہ معصومیت کا فائدہ اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کے مخدوم امین فہیم کی قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے218 پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا اور نہ ہی پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکی صدارت کا فیصلہ ہوا ہے جلد ہی پارٹی قیادت کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے مخدوم امین فہیم کا خلاء کبھی بھرا نہیں جاسکتا ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا کیو ں کے یہ پارٹی کا اثاثہ اور بانی رہنماؤں میں سے تھے۔ انہوں نے کہا کے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور مضبوطی کے لیئے تمام پارٹیوں کو مشترکہ طور پر اپنا بھرپور کردار ادکرنا ہوگا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو متاثر نہ کیاجائے۔ پانچ دس سیاستداں پکڑنے سے ریاست کو فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔ رینجرز کی توسیع کے حوالے سے سید قام علی شاہ بتا سکتے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول