وارن کینال منصوبہ ،رکاوٹ ڈالنے پر تعمیراتی کمپنی کیخلاف تحریک چلانیکا اعلان

وارن کینال منصوبہ ،رکاوٹ ڈالنے پر تعمیراتی کمپنی کیخلاف تحریک چلانیکا اعلان

ٹانک(بیورورپورٹ)وارن کینال پر حکم امتناعی لینے پر پا کستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی انجنئیر داور خان کنڈی نے کنڈی کنسڑیکشن کمپنی کیخلا ف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی انجنئیر داور خان کنڈی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وارن کینال کسانوں کے لئے ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو کلاچی اور ٹانک کے زمینداروں کے لئے خوشی اور خوشحالی کا باعث بنے گا وارن کینال منصوبہ سے ٹانک اور کلاچی کی ہزاروں ایکڑ بنجر زمنیں سیراب ہو نگی کنڈی کنسٹریکشن کمپنی کی جانب سے وارن کینال جیسے اہم منصوبہ پر جاری کام پر حکم امتناعی لینا کسانوں کے ساتھ بہت بڑی ذیادتی ہے کنڈی کنسٹریکشن کمپنی کے اس فعل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی اور ان کے بھائی احمد خان کنڈی کو کلاچی اور ٹانک کے زمینداروں کی ترقی راس نہیں آتی اس لئے انہوں نے ذاتی مقاصد کی تکمیل کے لئے وارن کینال جیسے اہم منصوبہ پر حکم امتناعی لیا ہوا ہے جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور اس کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرونگا انہوں نے کہا کہ بھارہ بند جیسے اہم منصوبہ کو فیصل کریم کنڈی نے گھپلوں کی بھینٹ چڑھا کر کرپشن کی انتہا کردی اور اب وہ کنڈی کنسٹریکشن کمپنی کے ذریعے وارن کینال منصوبہ کوکرپشن کی نذر کرنا چاہتا ہے داور خان کنڈی کا کہنا تھا کہ وارن کینا ل کلاچی اور ٹانک کے زمینداروں کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور اس منصوبہ میں نہ تو فیصل کریم خان کنڈی کو کرپشن کرنے دی جائے گی اور نہ کسانوں کے حقوق کیساتھ کھیلنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے کلاچی اور ٹانک کے کسانوں کے ساتھ ملکر کنڈی کنڈی کنسٹریکشن کمپنی کے کرتا دھرتا فیصل کریم خان کنڈی کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ کسانوں کے حقوق کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا

مزید : پشاورصفحہ اول