پشاور ،تجاوزات کیخلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن ،مزاحمت پر 2سو گرفتار

پشاور ،تجاوزات کیخلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن ،مزاحمت پر 2سو گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)صوبائی حکومت کے احکامات ،ناجائز تجاوزات کے خلاف ٹریفک پولیس کا خوشحال بازار،دلہ زاک روڈ،جی ٹی روڈ،صدر،ٹاؤن اور بورڈبازار میں بھر پور آپریشن ،نہر پر بنے ہوئے سینکڑوں کیبنز ،دکانیں مسمارکردی گئی جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے اپنی حدو د سے آگے بڑھی دکانوں کو بھی توڑ دیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر ایس ایس پی ٹریفک پشاور صادق بلوچ نے ٹریفک پولیس کو فوری طورپر ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی جس پر ڈی ایس پیہیڈکوارٹررحیم حسین اور ایس ایچ او ٹریفکاصلاح الدین پر مشتمل ٹیموں نے پشاور کے مختلف علاقوں میں جہاں قبضہ مافیا نے سینکڑوں کی تعداد کینبز اور کھوکھے بنارکھے تھے کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمارکردیا گیا اس موقع پر ہنگامہ آرائی اور مزاحمت کرنے پر 200سے زائد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کردئے گئے اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک پشاور مذکورہ آپریشن کی نگرانی کررہے تھے انہوں نے بتایا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور اس آپریشن کو عوام نے بے حد سراہا ہے.

مزید : پشاورصفحہ اول