لاہور میں دھند کا راج، 2 انٹرنیشنل پروازیں سیالکوٹ کی طرف موڑدی گئیں

لاہور میں دھند کا راج، 2 انٹرنیشنل پروازیں سیالکوٹ کی طرف موڑدی گئیں
لاہور میں دھند کا راج، 2 انٹرنیشنل پروازیں سیالکوٹ کی طرف موڑدی گئیں

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے نواحی علاقوں میں شدید دھند کے باعث مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دھند کے باعث دو انٹرنیشنل پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا جبکہ تیسری پرواز کو کراچی میں ہی روک لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہوراور گردونواح میں دھند کا راج ہے موٹروے اورہائی ویزحکام کی جانب سے مسافروں کومحتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لاہورایئرپورٹ پرشدیددھندکی وجہ سے حدنگاہ 30 میٹرتک رہ گئی ہے جس کی وجہ سے کراچی سے آنےوالی پروازکوکراچی میںہی روک لیاگیاجبکہ بیرون ملک سے آنے والی 2پروازیں سیالکوٹ کی طرف موڑدی گئیں۔ کویت اورکوالالمپورسے آنیوالی پی آئی اے کی پروازوں کو سیالکوٹ منتقل کیاگیاہے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں