پی ٹی آئی کا پارٹی کے تمام عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پارٹی کے تمام عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا پارٹی کے تمام عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے چیئرمین، سیکرٹری اطلاعات اور سیکرٹری خزانہ کے علاوہ تمام عہدے تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام پارٹی عہدے رواں ماہ تحلیل کردیے جائیں گے۔ انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے عہدے تحلیل کیے جا رہے ہیں تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن عبوری سیٹ اپ تشکیل دے گا۔ پارٹی کے تمام عہدے تحلیل ہونے کے باوجود چیئرمین،سیکرٹری اطلاعات اورسیکرٹری خزانہ کے عہدے برقرار رہیں گے۔

مزید :

قومی -