”تماشا“ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی

”تماشا“ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی
”تماشا“ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی

  

ممبئی (این این آئی)باکس آفس سے یاد آیا کہ رنبیر کپور کی فلم ’تماشا‘ باکس آفس پر کچھ زیادہ تماشائی جمع نہیں کر سکی اور فلم پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔خیر اب چونکہ اس فلم نے اس سے پہلے آنے والی ان کی دوسری فلموں سے زیادہ بزنس کیا ہے تو پارٹی تو بنتی ہے پھر کیا تھا تماشا فلم کی ’سکسیس پارٹی‘ منائی گئی جس میں سب تھے لیکن رنبیر کی مبینہ گرل فرینڈ کترینہ غائب رہیں۔بحر حال اب رنبیر کا کہنا ہے کہ اپنے فینز کو اچھی فلمیں دینا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ویسے یہ خیال بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رنبیر اب سوچ سمجھ کر فلمیں سائن کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ فلم تو بن جائے لیکن فینز ہی نہ رہیں۔

مزید : تفریح