روزانہ 15 پاکستانی خودکشی کرنے لگے، پنجاب کا پہلا نمبر

روزانہ 15 پاکستانی خودکشی کرنے لگے، پنجاب کا پہلا نمبر
روزانہ 15 پاکستانی خودکشی کرنے لگے، پنجاب کا پہلا نمبر

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں ماہانہ خودکشی کرنیوالوں کی تعداد 450 سے تجاوز کر گئی جبکہ ہر روز خودکشی کرنیوالوں کی تعداد 12 سے 15 رپورٹ کی گئی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستانی خود اپنی زندگی کا خاتمہ کرنیوالوں میں 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ پاکستان میں خودکشی کرنیوالوں میں صوبہ پنجاب پہلے نمبر پر ، صوبہ سندھ دوسرے اور صوبہ خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔ نوجوانوں میں عشق میں ناکامی ، تعلیمی وسماجی مسائل اور ڈپریشن بھی خودکشی کا باعث بن رہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ 12 سے 17 سال کے لڑکے لڑکیوں میں خود کشی کرنے کے واقعات میں گزشتہ سال میں تیزی سے اضافہ ہو اہے ایک روپورٹ کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خودکشی کرنیوالوں میں 35 سال سے کم عمر افراد کی تعداد 84 فیصد ہے ، چالیس سے پچاس سال کی عمر میں خود کشی کرنیوالوں کی شرح 17 فیصد ہے۔ مردوں میں خود کشی کرنیوالوں میں کنواروں کی تعدادزیادہ ہے جبکہ خودکشی کرنیوالی خواتین میں شادی شدہ کی تعداد کنواری لڑکیوں سے زائد ہے ۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 8 لاکھ افراد خود کشی کرتے ہیں۔ پاکستان کے شہر کراچی میں ایک لاکھ افراد میں سے 2.1 افراد خودکشی کرلیتے ہیں راولپنڈی میں یہ شرح 2.8 فیصد ، لاہو ر میں 1.08 فیصد ، فیصل آباد میں 1.12 اور لاڑکانہ میں 2.6 فیصد ہے۔

مزید : اسلام آباد