فائر رینج کا مظاہرہ پیشہ ورانہ مہارت کا اظہار، پاک فضائیہ کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں، قوم کو فخر ہے: وزیراعظم

فائر رینج کا مظاہرہ پیشہ ورانہ مہارت کا اظہار، پاک فضائیہ کا پوری دنیا میں ...
فائر رینج کا مظاہرہ پیشہ ورانہ مہارت کا اظہار، پاک فضائیہ کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں، قوم کو فخر ہے: وزیراعظم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ فائر رینج کا مظاہرہ پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کا اظہار ہے، ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کا پوری دنیا میں کوئی ثانی نہیں اور قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سونمیانی رینج میں پاک فضائیہ کی مشقوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ مہارت متاثر کن ہے اور ان کے جذبے کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر پاور مشقوں کے انعقاد پر ائیرچیف مارشل مبارکباد کے مستحق ہیں، پاک فضائیہ کی جنگی مشقیں متاثر کن اور قابل تعریف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کا ماضی شاندار ہے جس نے بے مثال قربانیاں دیں۔ سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے پائلٹس روشن مثالیں ہیں ۔ موجودہ حالات میں پاک فضائیہ کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم متزلزل ہے اور آج پوری دنیا قیام امن کیلئے ہماری کوششوں کی معترف ہے جبکہ اندرونی و بیروانی خطرات کے باوجود پاکستان آگے بڑ رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں