پاک فضائیہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم،قوم کی توقعات پر پورا اترے گی: ایئر چیف مارشل

پاک فضائیہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم،قوم کی توقعات پر ...
پاک فضائیہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم،قوم کی توقعات پر پورا اترے گی: ایئر چیف مارشل

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائیہ کے ایئر چیف سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور قوم کی توقعات پر پورا اترے گی ۔جے ایف 17طیارے کی پاک فضائیہ میں شمولیت قابل فخر ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونمیانی فائرنگ رینج پر مشقوں کے موقع پرایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اندورنی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے ، فائر پاور اپنی نوعیت کی منفرد مشقیں ہیں ۔ پاک فضائیہ ضرب عضب میں مؤثر کردار ادا کر تے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے۔ جے ایف 17تھنڈر طیارے کی پاک فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت قابل فخر ہے ان طیاروں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نبردآزما ہونے کےلئے ہمہ وقت تیار ہے اورقوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ایئر چیف مارشل سہیل امان نےاس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی سونمیانی فائرنگ رینج مشقوں میں شمولیت پر شکریہ بھی ادا کیا ۔

مزید : قومی