ہنگو میں سرچ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہنگو میں سرچ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
ہنگو میں سرچ آپریشن، 8 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ صدر پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے جاورو غنڈی، توڑہ وٹی ، توغ سرائے میں سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ :اسلحے میں 3 کلاشنکوف، 4 پستول اور ہزاروں کی تعداد میں مختلف بورکے کارتوس شامل ہیں۔ تھانہ صدر پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

ہنگو -