پی سی بی کا بھارت سے سیریزنہ ہونے پرٹریننگ کیمپ کے انعقادکافیصلہ

پی سی بی کا بھارت سے سیریزنہ ہونے پرٹریننگ کیمپ کے انعقادکافیصلہ
پی سی بی کا بھارت سے سیریزنہ ہونے پرٹریننگ کیمپ کے انعقادکافیصلہ

  

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے سیریز نہ ہونے پردو سے تین ہفتے کے ٹریننگ کیمپ منعقد کرنےکا فیصلہ کیاہے ۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی ¾کوچنگ اسٹاف بیٹنگ،بولنگ اورفیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی بھی کوششیں کریں گے۔ پی سی بی نے پاک ¾بھارت سیریز نہ ہونے کی صورت میں پین ٹنگولرسیریز کے انعقاد کا پلان منسوخ کردیاہے اس کے بجائے دوسے تین ہفتے کے تربیتی کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیاہے۔ کیمپ میں بھارت سے ممکنہ سیریز کےلئے منتخب کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر نانے پر خاص توجہ دی جائے گی ۔ ہیڈ کوچ وقاریونس معاون کوچز مشتاق احمد، گرانٹ فلاور اورگرانٹ لیوڈن کے ہمراہ بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ کا معیار بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز نے بھارت سے سیریز کیلئے 23 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا جس میں مسلسل ناقص پرفارمنس دینے والے عمراکمل، صہیب مقصوداحمدشہزاد اور سہیل تنویر شامل نہیں ¾قائد اعظم ٹرافی میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر عمرگل اور محمدعامر، بیٹسمین اسد شفیق کے علاوہ چند نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید : کھیل