بینظیر قتل کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کی آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری،سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

بینظیر قتل کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کی آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن ...
بینظیر قتل کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کی آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری،سماعت 14 دسمبر تک ملتوی

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے بینظیر قتل کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کی آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ایوب مارتھ نے بینظیر قتل کیس کی سماعت کی۔ استغاثہ کے گواہ انسپکٹر طارق الیاس کیانی کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ سابق سی پی او سعود عزیز ‘ سپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے چوہدری اظہر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استغاثہ کے دو گواہوں کی آئندہ سماعت پر طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : راولپنڈی