دپیکا پڈوکون بھی ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ، ’فاسٹ اینڈ فیورس‘کے ہیرو ون ڈیزل کیساتھ کام کرینگی

دپیکا پڈوکون بھی ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ، ’فاسٹ اینڈ ...
دپیکا پڈوکون بھی ہالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ، ’فاسٹ اینڈ فیورس‘کے ہیرو ون ڈیزل کیساتھ کام کرینگی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ہالی ووڈ میں اداکاری کرنے والے بھارتی سٹارز کی فہرست میں شامل ہونے والی ہیں، وہ ہالی وڈ فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے ہیرو ون ڈیزل کی آئندہ آنیوالی فلم میں ان کے ساتھ کام کرینگی۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق دپیکا پڈوکون نے اشارہ دیا ہے کہ وہ ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کی آئندہ آنیوالی ایک فلم میں کام کرینگی ۔ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہالی وڈ اداکار ون ڈیزل کے ہمراہ تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جبکہ بیک گراﺅنڈ پر فلم کا نام بھی لکھا ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ ہم حال ہی میں پریانیکا چوپڑا ، عرفان خان ، ایشوریہ رائے، انیل کپور اور دیگر کئی بالی وڈ سٹارز کو ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے دیکھ چکے ہیں۔

مزید : تفریح