پی آئی اے نجکاری، ملازمین نے خورشید شاہ کو جہاز سے اترنے سے روک دیا، اپوزیشن قائد کی معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی

پی آئی اے نجکاری، ملازمین نے خورشید شاہ کو جہاز سے اترنے سے روک دیا، اپوزیشن ...
پی آئی اے نجکاری، ملازمین نے خورشید شاہ کو جہاز سے اترنے سے روک دیا، اپوزیشن قائد کی معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سمیت کئی پارلیمنٹرینز کو جہاز سے اترنے سے روک دیا۔ خورشید شاہ کی پی آئی اے نجکاری کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی پر ملازمین نے سیڑھی لگا کر مسافروں کو باہر نکالا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف سی بی اے یونین کا ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری ہے اور اس دوران انہوں نے لاہو، کراچی، اسلام آباد، پشاور ،کوئٹہ میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 جب اسلام آباد پہنچی تو اعلان کیا گیا کہ جہاز کو سیڑھی لگا کر مسافروں کو باہر نکالا جائے تاہم احتجاجی ملازمین نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور مسافر اندر ہی پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق پرواز میں خورشید شاہ، سابق وفاقی وزیر نوید قمر سمیت دیگر پارلیمنٹرینز بھی موجود ہیں۔ خورشید شاہ نے احتجاجی ملازمین کو جہاز کے اندر بلا لیا اور ملازمین نے جہاز میں داخل ہو کر بھی نعرے بازی جاری رکھی۔ذرائع کے مطابق خورشید شاہ نے ملازمین کو پی آئی اے کی نجکاری کامعاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں