بلدیاتی انتخابات میں ناکامی، تحریک انصاف کے رہنماء علی زید ی مستعفی

بلدیاتی انتخابات میں ناکامی، تحریک انصاف کے رہنماء علی زید ی مستعفی
بلدیاتی انتخابات میں ناکامی، تحریک انصاف کے رہنماء علی زید ی مستعفی

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنماء علی زیدی نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی زیدی کا کہنا ہے کہ عمران خان استعفیٰ منظور کریں یا نہ کریں یہ ان کی مرضی ہے تاہم انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی اور ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔یاد رہے کہ علی زیدی پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر بھی ہیں۔

علی زیدی کے استعفی دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں بہت سے لوگ استعفیٰ اٹھائے پھرتے ہیں اس پر کیا تبصرہ کریں۔

مزید : کراچی