والد کی جان کو خطرہ،پولیس نہیں حقیقت میں کسی اور کی تحویل میں ہیں: بیٹی ڈاکٹر عاصم حسین

والد کی جان کو خطرہ،پولیس نہیں حقیقت میں کسی اور کی تحویل میں ہیں: بیٹی ڈاکٹر ...
والد کی جان کو خطرہ،پولیس نہیں حقیقت میں کسی اور کی تحویل میں ہیں: بیٹی ڈاکٹر عاصم حسین

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عاصم حسین کی بیٹی ڈاکٹر ندا کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ ہے وہ بظاہر پولیس لیکن حقیقت میں کسی اور کی تحویل میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی بیٹی کی طرف سے عدالت میں بیان حلفی دیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی جان کو خطرہ درپیش ہے ، وہ بظاہر تو پولیس کی تحویل میں ہیں تاہم حقیقت اس کے برعکس ہے اور وہ کسی اور کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے اس بات کابھی انکشاف کیا ہے کہ دو نا معلوم افراد آئے تھے جنہوں نے ڈاکٹر عاصم کو ان کے حوالے کرنے کو کہا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم دو منٹ میں طوطے کی طرح بولنے لگیں گے۔

واضح رہے کہ آج ڈاکٹر عاصم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کو مزید سیکیورٹی فراہم کرنےکے حکم کے ساتھ ساتھ ان کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ بھی دیا ہے۔

مزید تفصیلات جانئے: ڈاکٹر عاصم حسین نے چپ توڑ دی، اپنے اوپر لگے الزامات کی تردید کر دی

مزید : کراچی