شہر قائد میں ملٹری پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے: آئی جی سندھ

شہر قائد میں ملٹری پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے: ...
شہر قائد میں ملٹری پولیس اور رینجرز پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے: آئی جی سندھ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ شہر قائد میں رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے بتایا کہ کراچی میں رینجرز اور ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کے اختیارات میں 4 ماہ توسیع کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایپکس کمیٹی کے زیادہ سے زیادہ اجلاس بلائے جائیں۔

مزید : کراچی /اہم خبریں