اورنگی ٹاؤن ، ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنا ئی ،نذر آتش کرنے کی کوشش

اورنگی ٹاؤن ، ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنا ئی ،نذر آتش کرنے کی ...
اورنگی ٹاؤن ، ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنا ئی ،نذر آتش کرنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں دو ڈاکو شہریوں کی ہتھے چڑھ گئے ، شہریوں کی طرف سے ڈاکوؤوں پر بدترین تشددکیا گیا اور جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں دو ڈاکو شہریوں کے نرغے میں آگئے جن کو شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ،تشدد کے بعد بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو شہریوں کی طرف سے ڈاکوؤں کو زندہ جلانے کی کوشش بھی کی گئی ۔ دریں اثناء مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا۔بعد ازاں دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

کراچی -