ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
ماڈل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل گرل ایان علی کو پاسپورٹ حوالگی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم کی قانونی ٹیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پاسپورٹ منی سمگلنگ کیس کا اہم ثبوت ہے جس کی حوالگی کے بعد ایان علی بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی کے حوالے کیا گیا پاسپورٹ واپس لیا جائے ۔ کسٹم کی قانونی ٹیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست عدالت نے سماعت کیلئے منظورکرلی ہے جس کی باقاعدہ سماعت منگل کے روز سے شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل راولپنڈی کی کسٹم کورٹ نے 10، 10 لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض ماڈل ایان علی کو  3 پاسپورٹ  حوالے کیے تھے جن میں سے 2 ایکسپائرڈ جبکہ ایک قابل استعمال ہے۔

مزید : اسلام آباد