یونین کونسل 61 سے لیگی امیدوار کے درجنوں بیلٹ پیپرز سڑک سے برآمد، کارکنوں کا احتجاج

یونین کونسل 61 سے لیگی امیدوار کے درجنوں بیلٹ پیپرز سڑک سے برآمد، کارکنوں کا ...
یونین کونسل 61 سے لیگی امیدوار کے درجنوں بیلٹ پیپرز سڑک سے برآمد، کارکنوں کا احتجاج

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) یونین کونسل 61 سے لیگی امیدوار کے درجنوں بیلٹ پیپرز سڑک سے ملنے پر کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 61 سے لیگی امیدوار کے درجنوں بیلٹ پیپر سڑک سے ملے جس پر بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف لیگی کارکنوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ یونین کونسل 61 کے نتائج تبدیل کئے گئے ہیں اور پریذائیڈنگ افسر نے آزاد امیدوار کو جتوانے کیلئے بیلٹ پیپرز ضائع کرنے کی کوشش کی ہے۔

مزید : ملتان