آئی ٹی سیکٹر کو پانچ سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا جائے: انوشہ رحمان

آئی ٹی سیکٹر کو پانچ سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا جائے: انوشہ رحمان
آئی ٹی سیکٹر کو پانچ سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا جائے: انوشہ رحمان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے آئی ٹی سیکٹر کو پانچ سال کیلئے ٹیکس فری قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے اسے پانچ سال کیلئے ٹیکس فری قرار دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ پروموشن بیورو 10 ہزار بچوں کو سکالر شپ دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب نے انٹرنیٹ پر ٹیکس واپس لے لیا ہے جبکہ وفاق ٹیکس نہیں لگائے گا۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں