امیتابھ بچن کو ’آگ‘اور ’نشبد‘ میں کاسٹ کرنا بڑی غلطی تھی، جیا خان سے زیادہ پُرکش لڑکی نہیں دیکھی :رام گوپال ورما

امیتابھ بچن کو ’آگ‘اور ’نشبد‘ میں کاسٹ کرنا بڑی غلطی تھی، جیا خان سے زیادہ ...
امیتابھ بچن کو ’آگ‘اور ’نشبد‘ میں کاسٹ کرنا بڑی غلطی تھی، جیا خان سے زیادہ پُرکش لڑکی نہیں دیکھی :رام گوپال ورما

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی وڈ کے فلمساز رام گوپال ورما نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کو اپنی فلم ’آگ‘اور ’نشبد‘ میں کاسٹ کرنا بڑی غلطی تھی ۔ رام گوپال ورما نے اپنی کتاب ’گنز اینڈ تھائیز‘ میں لکھا ہے کہ میگاسٹار امیتابھ بچن ان فلموں کے لئے موزوں نہیں تھے ۔ دونوں فلموں کے فلاپ ہونے پر دکھ ہوا ۔ انہوں نے ’مائے لو افیئر ود امیتابھ بچن ‘ مضمون میں لکھا کہ نشبد کی لیڈنگ اداکارہ جیا خان سے جب پہلی بار ملا تو خیال آیا کہ زندگی میں اس سے زیادہ پُرکش لڑکی نہیں دیکھی ۔ فلمساز نے بتایا کہ جب اس کی 2013ءمیں خودکشی کی خبر سنی تو بے قابو ہو کر روتا رہا حالانکہ میں جیا خان کے قریبی لوگوں میں بھی شمار نہ تھا ۔ انہوں نے لکھا کہ ہر کسی کا خیال تھا کہ جیا بڑھی سٹار بنے گی لیکن بدقسمتی سے اس کا کیئریر آگے نہ بڑھ سکا۔

مزید : تفریح