پی آئی اے کا معاہدہ خلیجی ملک کی ایئرلائن کیساتھ ہوچکا، وہی انتظام چلارہے ہیں:سلیم مانڈی والا

پی آئی اے کا معاہدہ خلیجی ملک کی ایئرلائن کیساتھ ہوچکا، وہی انتظام چلارہے ...
پی آئی اے کا معاہدہ خلیجی ملک کی ایئرلائن کیساتھ ہوچکا، وہی انتظام چلارہے ہیں:سلیم مانڈی والا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سرمایہ کاری بورڈ کے سابق چیئرمین اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے معاملات خلیجی ملک کی ایئرلائن کے ساتھ خفیہ طورپر طے پاچکے ہیں اور وہی ایئرلائن اس وقت پی آئی اے کو چلارہی ہے جبکہ شجاعت عظیم اور وزیراعظم کے ایک قریبی رشتہ دار نے اس معاہدے کو عملی جامہ پہنایا۔ سلیم مانڈی والا کے اس انکشاف کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر نیاہنگامہ کھڑا ہوگیاہے ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سلیم مانڈی والا کاکہناتھاکہ خلیجی ملک کی ایئرلائن نے مخصوص روٹس پر پی آئی اے کی پروازیں بھی کم کرادی ہیں اور بہانہ طیاروں کی کمی کا کیاگیا۔ دوسری طرف اپوزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری اور نئے ٹیکسز کے خلاف بھرپوراحتجاج کافیصلہ کیاہے ۔ اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں شیخ رشید اور شیریں مزاری نے بھی شرکت کی جس دوران احتجاجی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی ۔اُدھر پی آئی اے ملازمین نے اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کو طیارے سے اترنے سے روکدیا اوراحتجاج شروع کردیاتاہم اپوزیشن لیڈر نے پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : قومی