اداکارہ سنگم رانا کی موت گلا دبانے سے سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

اداکارہ سنگم رانا کی موت گلا دبانے سے سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی، پوسٹ ...
اداکارہ سنگم رانا کی موت گلا دبانے سے سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیج کی معروف اداکارہ سنگم رانا کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کی موت گلا دبانے کے بعد سانس کی نالی بند ہونے سے ہوئی تاہم اس کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں ہیں۔ اداکارہ کے جسم کے چند اعضا فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔دوسری طرف اداکارہ کی ماں کا اصرار ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔اس کے ورثا کے مطابق ان کو اس کی موت کی اطلاع ہسپتال منتقل کئے جانے کے بعد دی گئی۔

مزید : تفریح