سرگودھا، ایکسپریس نیوز کے دفتر پر کریکر سے حملہ، سکیورٹی گارڈ زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان

سرگودھا، ایکسپریس نیوز کے دفتر پر کریکر سے حملہ، سکیورٹی گارڈ زخمی، متعدد ...
سرگودھا، ایکسپریس نیوز کے دفتر پر کریکر سے حملہ، سکیورٹی گارڈ زخمی، متعدد گاڑیوں کو نقصان

  

سرگودھا( مانیٹرنگ ڈیسک)سرگودھا میں نامعلوم افراد نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے دفتر پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے ۔سرگودھا روڈ پرکریکر کے پھٹنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ۔ کریکر کے پھٹنے سے دفتر کا ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیااور وہاں کھڑی متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔دھماکے سے دفتر کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرحالات کو قابو میں کیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے دنیا نیوز، ڈان نیوز، دن نیوا اور نیوز ون کے دفاتر پر بھی حملے ہوچکے ہیں۔

مزید : سرگودھا