کراچی آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا ، مکمل کیے بغیر واپسی ممکن نہیں : جنرل راحیل شریف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کراچی آپریشن بلاامتیاز جاری رہے گا اور آپریشن مکمل کیے بغیر اب واپسی ممکن نہیں ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران آرمی چیف کا کہناتھاکہ کراچی میں آپریشن کے باعث سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور سیکیورٹی صورتحال میں بہتری قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس لیے کراچی کی سیکیورٹی صورتحال کو دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن مکمل طور پر غیر سیاسی ہے ،پائیدار امن کیلئے وفاق اور صوبوں کو مزید تعاون کی ضرور ت ہے ،کراچی آپریشن دہشتگرد وں کی معاونت اور ان کی حمایت کرنے والوں کیخلاف ہے اور کراچی آپریشن مکمل کیے بغیر واپسی ممکن نہیں ہے ۔آرمی چیف نے دوران اجلاس کراچی پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی بھی حمایت کی او ر کہا کہ پولیس کو آپریشن کیلئے جدید اسلحہ فراہم کیا جانا چاہیے ۔