بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور صدراشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور صدراشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے
بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور صدراشرف غنی آج پاکستان پہنچیں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج  اور افغان صد راشرف غنی ہارٹ آف ایشاء کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آبادپہنچیں گئے، اور پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی  کریں گے۔

واضح رہے کہ نریندر مودی کے بھارت کا وزیر اعظم بننے کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات ہوگی۔

مزید : قومی /اہم خبریں