بوم بوم آفریدی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے، ، بی پی ایل میں آل راونڈر کی ٹیم 59پر آوٹ

بوم بوم آفریدی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے، ، بی پی ایل میں آل راونڈر کی ٹیم 59پر ...
بوم بوم آفریدی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے، ، بی پی ایل میں آل راونڈر کی ٹیم 59پر آوٹ

  

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر کلیگ میں پاکستانی ٹی ٹونٹی کپتان بوم بوم آفریدی اپنی کپتانی کے دوسرے میچ میں ہی پانی کا بلبلہ ثابت ہوئے ۔ ان کی ٹیم سپر سٹار سلہٹ رنگپور رائیڈرز کے خلاف صرف 59رنز پر آوٹ ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے صرف 4رنز بنائے ان کی پوری ٹیم میں صرف ایک کھلاڑی سہیل تنویر ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔اس کے علاقہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ داخل نہ ہوسکا۔واضح رہے کہ آفریدی کی کپتانی میں ٹیم نے پہلے میچ میں مخالف ٹیم کو صرف 58پر آوٹ کیا تھا لیکن اب خود 59پر آوٹ ہوگئی ہے۔ اب آفریدی کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔مخالف ٹیم نے ہدف صرف دو وکٹیں کھو کر 10ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا

مزید : کھیل