نوجوان بہن بھائی نے اپنے والدین سے ایسی بات کہہ ڈالی کہ ان کے ہوش اڑادئیے اور پھر۔۔۔ دنیا کا انوکھا ترین خاندان
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کنیٹکٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون مسز میک گارٹی کے گھر میں ایک عجیب و غریب انقلاب برپا ہوگیا۔ مسز میک گارٹی ایک شوخ و چنچل بیٹی ایلی میک گارٹی اور ایک شرمیلے بیٹے رسی میک گارٹی کی والدہ تھیں۔ تقریباً تین سال قبل تک تو سب ٹھیک تھا لیکن پھر اچانک کچھ ایسی گڑ بڑ ہوئی کہ ان کی شوخ مزاج بیٹی ایک کھلنڈرا اور پراعتماد لڑکا بن گئی جبکہ دوسری طرف ان کا شرمیلا بیٹا ایک خوبرو لڑکی بن گیا۔
مزیدجانئے: وہ وقت بچوں کو پڑھانے والی استانی خفیہ طور پر شرمناک نوکری کرتی رہی، پول کھلا تو والدین کی نیندیں اڑ گئیں
جریدے ڈیلی میل کے مطابق 17 سالہ ایلی، جو کہ اب گیون بن چکا ہے، کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی اپنے جسم میں کچھ گڑبڑ محسوس ہوتی تھی۔ا س کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی سوتا تو یہ خواب دیکھتا کہ صبح جاگے تو لڑکا بن چکا ہو۔ تین سال قبل اس کی یہ خواہش شدت پکڑگئی اور پھر بالآخر اس نے اپنی ماں کو بتادیا کہ وہ لڑکی نہیں بلکہ لڑکا ہے، کیونکہ اس کے جسم میں کچھ خاص تبدیلیاں شروع ہوگئی تھیں۔ مسز میک گارٹی ابھی اپنی بیٹی کے بیٹا بن جانے کے جھٹکے سے سنبھل نہیں پائیں تھیں کہ ان کا بیٹا رسی ان کے پاس آیا اور کہنے لگا ” ماں میں آپ کا بیٹا نہیں بلکہ بیٹی ہوں۔“ رسی کا کہنا تھا کہ اس کے جسم میں بھی کچھ ایسی تبدیلیاں ہو چکی ہیں کہ جن کے بعد وہ لڑکا نہیں رہا بلکہ لڑکی بن چکا ہے۔
اب مسز میک گارٹی کا بڑا بیٹا ان کی بڑی بیٹی بن گیا ہے، جبکہ چھوٹی بیٹی ان کا چھوٹا بیٹا بن گیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اگرچہ یہ بڑی ہنگامہ خیز تبدیلی تھی لیکن آخر کار ان کے لئے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا کیونکہ وہ اب بھی ایک پیاری بیٹی اور پیارے بیٹے کی ماں ہیں۔