عمران فاروق قتل کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال

عمران فاروق قتل کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال
عمران فاروق قتل کیس میں جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے وزارت داخلہ کو خط ارسال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے عمران فاروق قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے تشکیل دینے کے لیے وزرات داخلہ کو خط ارسال کردیا جس میں ایف آئی اے کے مظہر کا کا خیل کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا سر براہ بنانے کی سفارش کی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خط میں اسلام آباد پولیس کے کیپٹن الیاس ،ایف آئی اے کے شہزاد چوہدری اور خفیہ اداروں کے نمائندوں کو بھی جے آئی ٹی میں شامل کرنے سفارش کی گئی ہے ۔وزارت داخلہ کو موصول ہونے والے خط میں تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے الطاف حسین کوشامل کرنے کی تجویزبھی پیش کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی